پاکستان

دبئی : صدر زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر

ایوان صدر کے مطابق صدرکے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 31st 2024, 9:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دبئی : صدر زرداری   کا      جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر

صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، گزشتہ رات جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔

صدرزرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاسٹر کردیا۔

صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہےکہ صدر آصف زرداری گزشتہ رات ہی 2 روزہ نجی دورے پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔