پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورسگیاں روڈ بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سگیاں روڈ بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں سگیاں روڈ تعمیر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ کی تعمیر کے افتتاح پر آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے چارج لیا چھپن ارب روپے کے چیک ڈس اونر ہوئے تھے، آج ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت تمام صوبے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم لاہور کے اندر گزشتہ حکومت سے زیادہ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، تحریک انصاف کا مشن گڈ گورننس اور انصاف کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایڈمنسٹریشن کے ساتھ خود رابطہ کرتا ہوں اور ان سے تمام معاملات کا پوچھتا ہوں ، یہ منصوبہ ساڑھے 4 ارب روپے لاگت کا ہے جو وقت سے پہلے مکمل ہوگا، اگر میں پنجاب کی ترقیاتی اسکیموں کی بات کرنا شروع کردوں سال لگ جائیگا منصوبے کا ذکر ختم نہیں ہوگا، بڑے منصوبوں کی بات کرتا ہوں جس میں سب سے پہلے ہیلتھ کارڈ ہے جسکے ذریعے دس لاکھ روپے تک ایک شخص علاج کروا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں جو ترقیاتی کام ہو رہا ہے بہت سے لوگوں کو راس نہیں آرہا اس لیے وہ تخریب کاری کی سیاست کررہے ہیں، ہم عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں تخریب کاری کی سیاست نہ کی اور نہ اس پہ یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہدرہ فلائی اوور اور اس کے اندر پارک بنانے کی منظوری دی جا چکی ہے اور ڈگری کالج کا نام شیرربانی کالج رکھنے کی منظوری دیتا ہوں، ڈگری کالج خواتین کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری کا اعلان کرتا ہوں۔
پاکستان
190 ملین پاؤنڈ، وکلاء غیر حاضر رہے تو بشریٰ بی بی وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، عدالت
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی
190 ملین پاؤنڈ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو بشریٰ بی بی کے ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے بشریٰ بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی مخالفت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نہ خود عدالت پیش ہوئی ہیں نہ ان کے وکلا عدالت آئے ہیں، وکلا کی موجودگی میں آج کی سماعت کی تاریخ دی گئی تھی اگر وکلا ہائی کورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو بتا دیتے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حاضری سے استثنا کی درخواست پر بشریٰ بی بی اور وکلا کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں، پراسیکیوشن کو شوق نہیں کہ بشریٰ بی بی ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، بشری بی بی اگر نہیں آنا چاہتی تو اپنا پلیڈر مقرر کر دیں، طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی مانگا جا رہا ہے لیکن میڈیکل رپورٹس بھی موجود نہیں ہیں، بشری بی بی کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وکلا کا یہی طریقہ کار رہا تو ضمانت منسوخ کر کے وارنٹ دوبارہ جاری ہو سکتے ہیں، بشری بی بی کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث کیس کے تفتیشی افیسر پر جرح نہ ہو سکی اور عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
علاقائی
سانحہ کارساز:عدالت نے ملزم نتاشہ کو کر بری کر دیا
ذرائع کے مطابق فریقین کی جانب سے صلح نامے پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نتاشہ علیل ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو 2 بجے تک پیش کیا جائے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی، بعدازاں سٹی کورٹ کراچی کی جانب سے متاثرین کے حلف نامے قبول کرتے ہوئے کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے دونوں فریقن کی جانب سے صلح نامے پر دستخط ہونے کے بعد ملزمہ نتاشہ بیک کو بری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
حادثے کےبعد پولیس نے مرکزی ملزمہ کو حراست میں لینے کے بعد پرچہ درج کیا، مگر بعد میں ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمہ نے دوران ڈرائیونگ نشہ آور چیزیں استعمال کر رکھیں تھی۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز
جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے
جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں۔
سابق صدر ٹرمپ اپنی ایک انتخابی مہم کے سلسلے میں امریکی ریاست وِسکنسن پہنچے تھے۔ جب وہ بوئنگ طیارے سے اترے تو سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے، جو ان کے انتظار میں تھا۔ ٹرمپ نے بعد میں کچرا اٹھانے والے ملازمین کی مخصوص جیکٹ پہن کر ایک ریلی سے خطاب بھی کیا۔
BREAKING: Donald Trump gets picked up in Green Bay, Wisconsin by a garbage truck, just one day after Joe Biden called Trump supporters "garbage." pic.twitter.com/jqjiX6a43V
— Collin Rugg (@CollinRugg) October 30, 2024
سابق امریکی صدر نے کچرا ٹرک میں بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا، ”یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے۔“
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے حامیوں کو ”کچرا“ کہا تھا ،تاہم ٹرمپ کے مد مقابل صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی، کملا ہیرس کامزید کہنا تھا کہ ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔۔
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پہلے جلسے کا اعلان کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور شوہر کی گرفتاری کی مذمت