جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور شوہر کی گرفتاری کی مذمت

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی ایمان مزاری اور شوہر کی گرفتاری کی مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کی مذمت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے مزمت کے ساتھ ساتھ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کر دیا، سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار شفقت عباس تارڑ نے مذمتی اعلامیہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو فوری رہا کیا جائے، پولیس انتظامیہ کے من گھڑت اقدامات کے خلاف وکلا کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

پاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور

صدر مملکت نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت خصوصی عدالت (اوور سیز پاکستانی پراپرٹی) بل 2024 اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔

صدر آصف علی زرداری نے خصوصی عدالت اوور سیز پاکستانی پراپرٹی بل 2024 اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی، دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی۔

نئے قانون کے تحت وفاقی حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کے قانون کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے ساتھ خصوصی عدالتیں قائم کرے گی۔خصوصی عدالتوں میں سمندر پار پاکستانی غیر منقولہ جائیداد کے حوالے سے درخواستیں دائر کرسکیں گے، عدالتوں کے جج کے پاس ڈسٹرکٹ کورٹ جج کے اختیار ہوں گے-

نئے قانون کے تحت الیکٹرانک طریقے سے بھی درخواستیں فائل کی جا سکیں گی، اگر جوابدہ عدالت میں دوسری بار بھی نہیں آتا تو عدالت جوابدہ کی عدم موجودگی میں کارروائی کرے گی- سمندر پار پاکستانیون کیلئے خصوصی عدالت فریق کو شواہد دینے کیلئے دو سے زائد مواقع نہیں دے گی، سمندرپار پاکستانی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجازت ہوگی-

نئے قانون کے تحت عدالت درخواست 90 روز کے اندر نمٹائے گی، متاثرہ شخص 15 روز کے اندر ہائی کورٹ میں اپیل کر سکے گا جو 90 روز میں اپیل نمٹائے گی- عدالت جوابدہ کو پراپرٹی ٹرانسفر کرنے سے روکے گی، پراپرٹی کو متاثرہ فریق کو ٹرانسفر کرے گی، درخواست پر فیصلے تک پراپرٹی ٹرانسفر کی ممانعت ہو گی۔

واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو سینیٹ نے خصوصی عدالت (اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی) ایکٹ 2024 منظور کر لیا تھا۔ یہ بل وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پیش کیا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے فوری اور مؤثر حل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

قبل ازیں 17 اکتوبر کو سینیٹ نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستان کی لبنان و غزہ  کے لیے کراچی اور اسلام آباد سے مزید  امدادی کھیپ روانہ

سامان روانگی تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار،این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان موجود تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی لبنان و غزہ  کے لیے کراچی اور اسلام آباد سے مزید  امدادی کھیپ روانہ

لبنان و غزہ  کی مظلوم عوام کے لیے کراچی اور اسلام آباد سے مزید  امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔
امدادی سامان کی  17 ویں امدادی کھیپ  وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ کراچی سے روانہ کی گئی۔

جہاز 17 ٹن امدادی سامان لیکر بیروت پہنچے گا، لبنان کے لیے روانہ کی گئی اس امدادی کھیپ میں ادویات، تیار کھانا،چاول، خیمے، گرم کپڑے اور خشک دودھ شامل ہیں

سامان روانگی تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار،این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان موجود تھے۔

یہ جہاز سردیوں سے بچاؤ کیلئے خیموں اور کمبلوں پر مشتمل 95 ٹن امدادی سامان لیکر بیروت،لبنان پہنچے گا۔

دوسری جانب  لبنان و غزہ کے لیے 18 ویں امدادی کھیپ بھی اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے روانہ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے امدادی سامان کی روانگی تقریب میں ایم این اے انجم عقیل خان،لبنانی سفیر سمیت این ڈی ایم اے اور  وزارت خارجہ کے نمائندگان موجود تھے۔

لبنان کے لیے یہ چھٹی امدادی کھیپ روانہ کی گئی جبکہ اس سے قبل فلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔

این ڈی ایم اے لبنان و غزہ کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 705 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری حاصل

پشاور سے بھی انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے میاں محمد رؤف عطا 127 ووٹ لے جیت گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو برتری حاصل

سپریم  کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،غیرحتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کو برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں غیرحتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے رؤف عطا نے 558 اور حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ نے 484 ووٹ حاصل کیے اور یوں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار رؤف عطا نے کامیابی حاصل کی۔

ملتان سے غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا نے 125 ووٹ لیے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 85 ووٹ لے سکے اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار نے 40 ووٹوں کی لیڈ سے میدان مارلیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسلام آباد میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری جہاں ہے تاہم غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا190 ووٹ لے کر آگے ہیں، پروفیشنل گروپ کے منیر کاکڑ 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطا نے غیرحتمی نتیجے کے مطابق پورے خیبرپختونخوا میں کلین سوئپ کیا اور پشاور سمیت پانچ پولنگ سٹیشنز پر میاں رؤف عطا نے 44 ووٹ کی برتری سے کامیابی حاصل کرلی۔

پشاور سے بھی انڈیپنڈنٹ گروپ (عاصمہ جہانگیر گروپ) کے میاں محمد رؤف عطا 127 ووٹ لے جیت گئے، غیرحتمی نتیجے کے مطابق حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ کو 123 ووٹ ملے اور میاں محمد رؤف 3 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے۔

خیبرپختونخوا کے شہر بنوں سے صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ میاں محمد رؤف عطا 21 ووٹ لے کر جیت گئے، حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 10 ووٹ لے سکے، میاں رؤف عطا نے ایبٹ آباد سے 7، بنوں سے 11، ڈی آئی خان سے 14، سوات سے 8 اور پشاور کے پولنگ اسٹیشن سے 4 ووٹوں کی برتری سے کامیابی سمیٹ لی۔

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان سے میاں محمد رؤف عطا 25 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 11 ووٹ لے سکے، سوات سے بھی صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہوا جہاں میاں محمد رؤف عطا نے 20 اور منیر کاکڑ نے 12 ووٹ لیے۔

حیدرآباد سے بھی غیرحتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا نے 50 ووٹ لیے کر کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 34 ووٹ لے سکے اور انہیں 16 ووٹ سے اسٹیشن میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll