پاکستان

امریکا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان کی رہائی کی خبروں کی تردید

ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 31st 2024, 12:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان کی رہائی کی خبروں کی تردید

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ملر کی پریس بریفنگ میں صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو رہا کر دیا جائے گا، جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ  "مجھے کتنی بار کہنا پڑے گا کہ یہ سچ نہیں ہے"

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ کئی بار کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ پاکستان کی سیاست پاکستانی عوام کے لیے ہے۔