جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی نے پہلے جلسے کا اعلان کردیا

پشاور سرحد یونیورسٹی کے سامنے 8 نومبر بروز جمعہ دوپہر 2:00 بجے پاکستان تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے پہلے جلسے کا اعلان کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈاپور کا نے پی ٹی آئی کے پہلے جلسے کا اعلان کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے حکم پر پہلا جلسہ پشاور میں ہوگا۔ 

پشاور سرحد یونیورسٹی کے سامنے 8 نومبر بروز جمعہ دوپہر 2:00 بجے پاکستان تحریک انصاف کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔

پاکستان

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی  کہاں ہیں اس حوالے سے  اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی چیئرمین بنائے جانےوالی خبر پر اسد قیصر نے خبر کی تردیدکر دی

اسد قیصرکو چئیرمین تحریک انصاف بنائے جانے کی خبروں پر رکن قومی اسمبلی کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی چیئرمین بنائے جانےوالی خبر  پر اسد قیصر نے خبر کی تردیدکر دی

اسد قیصرکو چئیرمین تحریک انصاف بنائے جانے کی خبروں پر رکن قومی اسمبلی کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

اسد قیصر نے خبر کی تردید کر دی ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے تاحال ایسی کسی چیز کے بارے آگاہ نہیں کیا گیا ۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیرگردش ہیں کہ فائنل کال کی ناکامی پرعمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیاہے،تاہم ابھی کسی بھی نے افواہوں کی تصدیق  نہیں کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے  استعفیٰ دے دیا

حامد رضاقومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے  استعفیٰ دے دیا

پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی سے مستفعی ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو  آگاہ کر دیا ہے، اوروہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں  مگر اس کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے بعد کریں گے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف  کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفی کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll