دنیا
آسٹریلیا : شدید بارشوں کے باعث اموات کی تعداد 3 ہوگئی ، وارننگ جاری
کینبرا: آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی ہے جس کے بعد حکام کی جانب سے سخت وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی پولیس کو جمعہ کی صبح سڈنی کے شمال میں واقع وسطی ساحل پر ایک شخص کی گاڑی میں نعش ملی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہو گئی ہے ۔
کوئنز لینڈ بیورو آف میٹرولوجی (بی او ایم ) نے ریاست کے دارالحکومت برسبین کے شمال میں وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی خطرناک، آہستہ چلنے والے طوفان اور تیز بارشیں خطرناک اور جان لیوا سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں ۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بڑھتے ہوئے پانی سے دور رہیں اور کسی اونچی جگہ پر پناہ لیں ۔ بی او ایم نےآئندہ ہفتے تک 10 سے 30 ملی میٹر کے درمیان بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیو سائوتھ ویلیز اور کوینزلینڈ میں روزانہ 100 سے 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
پاکستان
عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی کانگریس کے خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹیرینز کا وزیراعظم کو خط
قومی اسمبلی کے اراکین نے امریکی کانگرس ارکان کے خط کوپاکستان کےاندرون معاملات میں مداخلت قراردیا
قومی اسمبلی کے اراکین نے امریکی کانگرس ارکان کے خط کوپاکستان کےاندرون معاملات میں مداخلت قراردیا۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے 62 اراکین کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے خط لکھا تھا، خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ کے 160 اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ خط لکھنے والوں میں طارق فضل چوہدری، نوید قمر، مصطفیٰ کمال، آسیہ ناز تنولی، خالد مگسی اور دیگر شامل ہیں۔
ممبران پارلیمنٹ نے خط میں لکھا کہ ممبر بحیثیت پارلیمنٹیرین سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کے ذریعےکانگریس ارکان کو آگاہ کریں، پاکستان جمہوری چیلنجز سے نبرد آزما ہے جسے انتہاپسندی کی سیاست نے مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد اور مجرمانہ دھمکیوں کو متعارف کرایا۔ انہوں نے 9 مئی 2023 کو بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، اور ہجوم کو پارلیمنٹ، سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت اور ریڈیو پاکستان پر حملے کے لیے اکسایا۔ بانی پی ٹی آئی نے انتشاری سیاست سے اگست 2014 اور مئی 2022 میں بھی ملک کو مفلوج کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی جیل سے اسلام آباد اور لاہور میں انتشار اور تشدد کو ہوا دینے پر اکساتے رہے ہیں۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے سوشل میڈیا کو انتشار اور بدامنی کو ہوا دینے میں استعمال کیا۔ عمران خان نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے ریاست کو دھمکانے کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منفی مہم میں کردار امریکا اور برطانیہ میں مقیم منحرف عناصر ادا کر رہے ہیں۔ امریکا اور برطانیہ کی ریاستیں اپنے شہریوں کے خلاف غیرمعمولی اقدامات پر مجبور ہیں۔
پاکستان
پشاور ہائیکورٹ :شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت منظور،گرفتار نہ کرنے کا حکم
عدالت نے 14 نومبر تک شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا
تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں رہنما پاکتسنان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
درخواست گزار کےوکیل نے مؤقف اپنایا کہ شیخ وقاص منتخب رکن قومی اسمبلی ہے، ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، اس پرجسٹس اعجازانورنے استفسارکیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں، اسلام آباد ضمانت کیلئے کیوں نہیں جاتے؟ جس پر وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ شیخ وقاص اکرم ایک ماہ سے پشاورمیں ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواستگزار کو تین ہفتوں کی حفاظی ضمانت دی جائے۔
جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 7 سے 14 دن تک کی حفاظتی ضمانت کا اختیار ہے۔
جس پر عدالت نے شیخ وقاص اکرم کی 14 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
پاکستان
سکھ یاتریوں کےلیے پاکستان میں ویزافری انٹری
سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی، امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت میسر ہوگی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں امریکی سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات کی،اس موقع پرانہوں نے سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہمارے لیے سعودی عرب ہےبلکل اسی طرح آپ کیلیے پاکستان ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کرتار پور کے علاوہ ملک بھر میں جہاں کہیں بھی اپنے مقدس مذہبی مقامات پر جانا چاہیں آپ آزادی سے جا سکتے ہیں، ہم ہر جگہ تعاون کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ 10 لاکھ سکھ یاتری پاکستان آئیں۔
اس موقع وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی۔ امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت میسر ہوگی اور ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے میں ویزا ملے گا جب کہ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کیلیے بھی کوٹہ رکھ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن سکھ یاتریوں کے پاس امریکا،کینیڈا اوربرطانیہ کا پاسپورٹ ہے، وہ آنکھیں بند کر کے آ جائیں، ہم نے 124 ممالک کیلیے ویزا فری کر دیا ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہا آپ یہاں آ کر پاک بھارت میچ بھی دیکھ سکتے ہیں، آپ کرکٹ کے لیے جتنی بار آنا چاہتے آ سکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے میچ پر بھی آئیں، ہم سکھ یاتریوں اور بھارت سے آنے والوں کے لئے الگ کوٹہ رکھ رہے ہیں، بھارت سے بھی بہت سارے لوگوں نے آنا ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت 33 منٹ پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار