جی این این سوشل

پاکستان

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان 

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بلوچستان جنوبی پنجاب سمیت متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات  نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بلوچستان جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے،گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈکیا گیا بعض شہروں کادرجہ حرارت  کچھ یوں ہے : اسلام آباد 8  ڈگری سینٹی گریڈلاہوراورپشاور 13، کراچی 21، کوئٹہ 10 ، مظفرآباد اورمری 4ڈگری سینٹی گریڈ ۔ 

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر ، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے، ہلکی بارش اور برفباری کاامکا ن ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا۔ 

 

صحت

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

سیرپ کا 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری ہے جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ڈریپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورایس سیرپ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے آئرن کی کمی پوری کرنے کے لیے تیار کردہ غیر معیاری دوا کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ کے مطابق نووارائز (Novarise) نامی سیرپ 50 ملی گرام، 5 ایم ایل کا ایک بیچ غیر معیاری نکلا ہے، جس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈرگ ریکال الرٹ کے مطابق سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے نووارائز سیرپ کا بیچ 113 غیر معیاری قرار دیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نووارائز سیرپ کے سیمپل میں ایتھیلین گلائیکول کی زائد مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، سیرپ میں ایتھیلین کی موجودگی کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

 سیرپ کے سیمپل میں 0.78 فی صد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا، یہ منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے اور اس کا سیرپ کی تیاری میں استعمال خطرناک ہے، کیوں کہ دوا میں ایتھیلین گلائیکول کی معمولی مقدار بھی جان لیوا ہو سکتی ہے۔

الرٹ کے مطابق ڈائی ایتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول جب آپس میں ملتے ہیں تو یہ ایک زہریلا کمپاونڈ بناتے ہیں، جو کہ دل، گردہ، مرکزی اعصابی نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔

ڈریپ نے کمپنی کو متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوانے کا حکم دے دیا ہے، اور میڈیکل اسٹورز اور ڈاکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس بیچ کی دوا مریضوں کو نہ دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن دورہ

پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا،گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی  کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون دورہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعطیل کے باوجود گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔

 اس دوران قطاریں نظر آئیں نہ ہی شہریوں کو غیر ضروری انتظار کی زحمت سامنا تھا،ایجنٹ مافیا غائب تھا۔ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کی حالت یکسر بدلنے پر شہری خوش نظر آئے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں نے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 30 برس بعد گارڈن ٹاؤن کے رہائشیوں کی سنی گئی، قریبی گھر کے رہائشی میاں دادو کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دی اور کہا کہ آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ،محلے دار بہت خوش ہیں، آپ ہمارے محسن ہیں۔

محسن نقوی نے بزرگ شہری کا مسئلہ سنا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کو حل کرنے کے لئے ہدایات دیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دیگر شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے دریافت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے،رش بھی کم ہوا ہےاورشہریوں کے لئے انتظار کی زحمت سے بھی ختم ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی 903 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف 550 ووٹوں سے دوسرے نمبر پرہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا  اور  ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 میں ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،ابتک موصول ہونے والے 5 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی 903 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف 550 ووٹوں سے دوسرے نمبر پرہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔ سخت گرمی کی وجہ سے ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔ این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت بھی حاصل ہے اور ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور  الطاف سے ہے۔

واضح رہے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمورالطاف ملک کو شکست دی تھی، بعد میں چیئرمین سینیٹ بننے کے لیے یوسف رضا گیلانی نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll