جی این این سوشل

کھیل

بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں حکمرانی برقرار

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار رہی۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں حکمرانی برقرار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی او ڈی آئی اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں حکمرانی برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں پلئیرز کی  نئی رینکنگ جاری کردی۔ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز قرار دیے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار رہی۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بالرز رینکنگ میں شاداب خان کا دسواں نمبر ہے۔ ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی پوزیشن برقرار رہی۔

او ڈی آئی باولنگ رینکنگ میں ٹرینٹ بولٹ پہلے، جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ  کرس واکس کی تیسری پوزیشن ہے۔

پاکستان

عالمی بینک کی پاکستان سے معاشی تعاون کی یقین دہانی

فریقین نے ملکی شراکت داری کے نئے تیز تر لائحہ عمل پرکام کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی بینک کی پاکستان سے معاشی  تعاون کی یقین دہانی

عالمی بنک نے معاشی تبدیلی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

جنوبی ایشیاء کیلئے عالمی بنک کے علاقائی نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں انہوں  نے آج(بدھ) اسلام آباد میں ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ، انہوں نے وفد کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے حوالے سے بریفنگ دی جن میں ٹیکس کے پورے نظام کو ڈیجیٹائزکرنا، بجلی کے شعبے میں اصلاحات، زرعی شعبے میں فی ایکٹر پیداوار بڑھانا اور بچوں میں جسمانی کمزوری کے مسئلے کو حل کرنا شامل ہے۔

فریقین نے ملکی شراکت داری کے نئے تیز تر لائحہ عمل پرکام کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے ، وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی میں عالمی بنک کے کردار کوسراہا۔

فریقین نے طویل المدتی مرکوز شراکت داری کے حوالے سے روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جس میں پیشرفت کے تعین اور مطلوبہ نتائج کا حصول یقینی بنانے کیلئے سالانہ جائزہ طریقہ کار شامل ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

تاریخی ڈرامہ صلاح الدین ایوبی پاکستان میں ریلیز

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخی ڈرامہ   صلاح الدین ایوبی   پاکستان میں ریلیز

پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والا تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ کو پاکستان میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

صلاح الدین ایوبی کو پاکستان میں اردو زبان میں ریلیز کیے جانے سے قبل گزشتہ برس اسے ترک زبان میں وہاں کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر ریلیز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار اغور غنيش (Uğur Güneş) نے ادا کیا ہے جبکہ اس کے تمام مرکزی کردار ترک اداکاروں نے ادا کیے ہیں۔

صلاح الدین ایوبی کو اردو زبان میں نشر کیے جانے پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کیا پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کی صلاحیت رکھتی ہے ؟

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کیا پنجاب حکومت   کسانوں سے گندم خریدنے کی  صلاحیت رکھتی ہے ؟

لاہور: پنجاب حکومت نے کسانوں سے سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے کا فیصلہ سنادیا۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت اس بار کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی۔

واضح رہے کہ گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سرکاری خزانہ ایک سال  کیلئے 22 لاکھ ستر ہزار  ٹن گندم موجود ہے۔پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll