جی این این سوشل

صحت

پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد : پاکستان نے 12 سے 17 سال کی عمر کے طلبہ کی  ویکسینیشن کا سنگ میل  عبور  کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان  نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سنٹر نے 12 سال سے 17 سال کے طلبہ کی ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری کر دیے ۔ این سی اوسی کے مطابق یکم ستمبر 2021 سے اب تک 11 لاکھ 30 ہزار طلبہ میں سے 70 فیصد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ  اس عمر کے 86فیصد  طلبہ کو اب تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مثبت کیسزکی شرح2.23  فیصد رہ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے مزید 22 افرادجاں بحق ہوئے جبکہ 765 افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ 

 

 

 

تجارت

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

کراچی : بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا ۔ 

اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بعد ازاںسٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا ۔

یاد رہے کہ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ، ایبٹ آباد میں رونمائی

ایبٹ آباد : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمچماتی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ایبٹ آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم، آرمی برنال اسکول اور شملہ پہاڑی پارکت میں ہوئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر ریجنل صدر پی سی بی عامر نواز کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی مختلف شہروں میں رونمائی کرنے کا مقصد عوام میں کرکٹ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

عامر نواز کا کہنا تھا کہ اس رونمائی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے شہریوں کا جوش و جزبہ بڑھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بجلی چوری کے معاملے پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے، علی امین گنڈاپور

ہمیں بتایا جائے بجلی کی مد میں ہمارے صوبے کا خسارہ کتنا ہے،ہم اپنے واجبات سے کٹوتی کرواکے اپنے لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، وزیر اعلی کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی چوری کے معاملے پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ،بجلی صارفین کے خلاف آئی آرز درج کی جارہی ہیں،بہتر ہوگا کہ اس معاملے پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق کی طرف سےصوبے کیساتھ زیادتیوں پر احتجاج کیا ، علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبے کے کاربن کریڈٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے،کاربن کریڈٹ صوبے کا حق اور اثاثہ ہے اس پر قبضہ قابل قبول نہیں۔

بجلی کے معاملے پر خیبر پختونخوا میں چھاپے مارے جارہے ہیں ،بجلی صارفین کے خلاف آئی آرز درج کی جارہی ہیں،بہتر ہوگا کہ اس معاملے پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے بجلی کی مد میں ہمارے صوبے کا خسارہ کتنا ہے،ہم اپنے واجبات سے کٹوتی کرواکے اپنے لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں،اس کے بدلے صوبے میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور لوگوں پر ظلم بند کیا جائے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کی تمباکو کی پیداوار پر وفاقی حکومت سالانہ 300 ارب روپے ٹیکس وصول کرتی ہے،یہ ٹیکس صوبے کا حق ہے اور صوبے کو ملنا چاہیے،وفاق کا جو بھی شیئر بنے گا وہ ہم وفاق کو دیں گے لیکن عوام کا پیسہ ہڑپ نہیں کرنے دیں گے۔

ہم ہر قیمت پر صوبے کے حقوق، وسائل اور لوگوں کا تحفظ کریں گے،ملک کے جنگلات کا 45 فیصد حصہ خیبر پختونخوا میں ہے ،ملک کے مجموعی کاربن کریڈٹ کا 50 فیصد خیبر پختونخوا پیدا کرتا ہے،یہ کاربن کریڈٹ صوبے کے لوگوں کا حق ہے اس پر کسی کا قبضہ کبھی قبول نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبے میں 80 فیصد جنگلات نجی ملکیت ہیں، نئے چیف سیکریٹری تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نےہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا۔

علی امین گنڈاپور نے مطالبہ کیا صوبے کے آئینی حقوق کے معاملے پر بات چیت کے ذریعے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll