فاسٹ بولر محمد عامر ویزے کے مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں


ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی ، آئرلینڈ پہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا ایکس پر بتایاگیا کہ پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی ۔
فاسٹ بولر محمد عامر ویزے کے مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے ویزے کا اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ2018 میں آئر لینڈ گئے تھے اور ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت کی تھی۔ امید ہے انہیں جلد ویزہ مل جائے گا۔
بابراعظم کی قیادت میں 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی ، آئرلینڈ پہنچ گئی۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 7, 2024
پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی
پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو شیڈولڈ ہے
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز 10۔ 12 ۔ اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔… pic.twitter.com/X5fGO87Oop
پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی ڈبلن میں جمعے کی شام سات بجے سے کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو شیڈولڈ ہے ۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز 10۔ 12 ۔ اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔
آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے یہ میچز 22 سے30 مئی تک ہونگے۔

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 9 hours ago

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 9 hours ago

بنگال ٹائیگرز نےشاہینوں کو دوسرےٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
- 5 hours ago

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 10 hours ago

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 9 hours ago
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 7 hours ago

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 8 hours ago

اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کر دہ عالمی تنازعات کے پر امن حل سے متعلق قرارداد منظور
- 6 hours ago

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 10 hours ago
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- 39 minutes ago

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 8 hours ago
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 42 minutes ago