کراچی :کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 15 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے۔

محکمہ داخلہ نے حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرناہوں گے ، ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی اور شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر بھی پابندی عائد ہوگی ۔ اس کے علاوہ شادی کی دعوت میں 300 افراد بلائے جاسکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹل ہالز میں ان ڈورڈائننگ پر بھی پابندی عائد ہوگی اور آؤٹ ڈور ڈائننگ ،ٹیک اوے،ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلایا جائے اور گھر سے کام کو ترجیح دی جائےتاہم شہریوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا ۔
خیال رہے کہ پنجاب کے چھ اضلاع میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے۔صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں دو ہفتوں کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 7 اضلاع میں کل 16 مارچ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔ جن میں پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور مالاکنڈ شامل ہیں۔ ان علاقوں میں بازار رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 hours ago

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 2 hours ago

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- an hour ago

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- an hour ago

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 4 hours ago

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- an hour ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 39 minutes ago

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 3 hours ago