Advertisement
تفریح

آسکر میں رض احمد نے تاریخ رقم کردی

لاس اینجلس : پاکستانی نژاد برطانوی اداکاررض احمد لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹیگری میں آسکر جیتنے والے پہلے مسلمان بن گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 28th 2022, 10:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسکر میں رض احمد نے تاریخ رقم کردی

پاکستانی نژاد برطانوی اداکاررض احمد نے آسکر میں تاریخ رقم کردی، فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کی 93 سالہ تاریخ میں بہترین اداکار کے طور پر نامزد ہونے والے وہ پہلےمسلمان اداکار بن گئے۔

رض احمد کو بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹیگری میں نامزد ’دی لانگ گڈ بائی‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گزشتہ  سال بہترین اداکار کی نامزدگی کے بعد یہ رض احمد کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ ہے۔

39 سالہ اداکار  رض  احمد  کا پورا نام رضوان احمد ہے  ، ان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم ان کی پیدائش انگلینڈ کے شہر لندن میں ہی ہوئی تھی۔ رز کے والد کا تعلق کراچی سے ہے جہاں سے وہ 1970 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہو گئے تھے۔

انہیں اپنی لمیٹڈ سیریز ’دی نائٹ آف‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ایمی ایوارڈ کے میلے میں رضوان احمد کو بہترین اداکار کا ایوارڈ کرائم ڈرامہ سیریز ’دا نائٹ آف‘ میں غیر معمولی اداکاری پرملا تھا،انہوں نے اس ڈرامے میں پاکستانی طالب علم کا کردار ادا کیا تھا۔   دلچسپ بات یہ ہے کہ رض احمد یہ ایوارڈ جیتنے والے ایشیاء کے پہلے اداکار کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

Advertisement
کراچی : کمشنر نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس

کراچی : کمشنر نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس

  • 4 گھنٹے قبل
یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل

یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل

  • 6 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت  12 فروری تک ملتوی

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی

  • 6 گھنٹے قبل
عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن  نے رپورٹ جاری

عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن  نے رپورٹ جاری

  • 4 گھنٹے قبل
معروف  پاکستانی اداکار عثمان مختار ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ کس وجہ سے چرچوں میں ہیں؟

معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ کس وجہ سے چرچوں میں ہیں؟

  • 7 گھنٹے قبل
فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے ، دفتر خارجہ

فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے ، دفتر خارجہ

  • 9 گھنٹے قبل
پتلے نوڈل بنا کر چینی شیف نے  نیا عالمی ریکارڈ قائم  کر دیا

پتلے نوڈل بنا کر چینی شیف نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

  • 5 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12خوارج ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
پانچ روزہ کثیرملکی بحری مشق ''امن،، کا کل سے آ  غاز

پانچ روزہ کثیرملکی بحری مشق ''امن،، کا کل سے آ غاز

  • 6 گھنٹے قبل
مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنا   نا ہے ، یوسف رضا گیلانی

مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنا نا ہے ، یوسف رضا گیلانی

  • 8 گھنٹے قبل
افغانستان  سے پاکستان میں دہشت گردی پھیل رہی ہے ، گورنر کے پی کے

افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پھیل رہی ہے ، گورنر کے پی کے

  • 6 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement