معروف گلوکار ولی حامد علی خان نے اپنا نیا گانا '' پیار ہوا ہے'' دنیا بھر میں ریلیز
گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کے چرچے شروع ہو گئے ہیں اور مداحوں کی جانب سے مثبت تبصرے سامنے آ رہے ہیں


لاہور:(کلچرل رپورٹر)معروف نوجوان گلوکار ولی حامد علی خان نے اپنا نیا گانا '' پیار ہوا ہے'' کو دنیا بھر میی ریلیز کر دیا ہے، گانے کا میوزک اور اس کے بول ولی نے لکھے جبکہ اس میں نامور اداکارہ و ماڈل زارا احمد نے بطور ماڈل حصہ لیا اور عون علی نے ویڈیو کو ڈائریکٹ کیا ہے۔
شائقینِ موسیقی کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کے چرچے شروع ہو گئے ہیں اور مداحوں کی جانب سے مثبت تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
نئے گانے میں جدید میوزک کے ساتھ دل کو چھو لینے والے بول شامل کیے گئے ہیں، جب کہ ولی حامد علی خان کی منفرد آواز نے گانے کو مزید مؤثر بنا دیا ہے۔ موسیقی ناقدین کے مطابق یہ گانا نہ صرف موجودہ میوزک ٹرینڈز کی عکاسی کرتا ہے بلکہ نوجوان نسل کے جذبات کی بھی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔
ولی حامد علی خان نے گانے کی ریلیز کے موقع پر کہا کہ وہ اپنے مداحوں کی محبت اور سپورٹ کے شکر گزار ہیں اور آئندہ بھی معیاری اور منفرد موسیقی پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گانا خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو نئے انداز اور جدید موسیقی کو پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ولی حامد علی خان اس سے قبل بھی کئی مقبول گانے ریلیز کر چکے ہیں اور اپنی محنت و لگن کے باعث پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک منفرد مقام بنا رہے ہیں۔ ان کے نئے گانے سے بھی کامیابی کی توقع کی جا رہی ہے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 hours ago



