Advertisement
علاقائی

دیر بالا: فلائنگ کوچ کھائی میں گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق  

دیر بالا: مردان سے تھل دیر بالا جانے والی فلائنگ کوچ کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 28 2022، 10:17 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
دیر بالا: فلائنگ کوچ کھائی میں گرنے  سے آٹھ افراد جاں بحق  

جی این این کے مطابق مردان سے تھل دیر بالا جانے والی فلائنگ کوچ پاتراک کے مقام پر کھائی میں گرنے سے  آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کی جانب سے لاشوں  کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا  جبکہ زخمیوں کو پاتراک ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع  کے مطابق   شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ۔ 

وزیر اعلی محمود خان  کی جانب سے  حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس  کیا گیا ہے ، وزیراعلی  نے  متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔

وزیر اعلی  کے پی نے  جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

Advertisement