Advertisement

پی سی بی اور آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ: بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر لاہور پہنچ گئے

بی سی بی کے صدر امین الاسلام لاہور میں ملاقاتوں اور آئی سی سی اجلاس میں شریک ہونے کے بعد آج شام کو ہی ڈھاکا واپس چلے جائیں گے،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 8th 2026, 12:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی سی بی اور آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ: بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر لاہور پہنچ گئے

لاہور:بنگلا دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) کے سربراہ امین الاسلام ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بی سی بی کے صدر امین الاسلام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملنے لاہور پہنچ گئے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مختلف اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شرکت کریں گے، جبکہ وہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے ہمراہ آئی سی سی کی میٹنگ میں آن لائن شرکت بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں قیام کے دوران امین الاسلام اور پاکستانی حکام کے درمیان باہمی کرکٹ تعلقات، مستقبل کی دو طرفہ سیریز اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بی سی بی کے صدر امین الاسلام لاہور میں ملاقاتوں اور آئی سی سی اجلاس میں شریک ہونے کے بعد آج شام کو ہی ڈھاکا واپس چلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس پر آئی سی سی کی ایک اور ہنگامی میٹنگ آج ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک بھارت میچ سے متعلق بھی گفتگو متوقع ہے، اعلی ٰحکام کی اہم ملاقات میں مختلف آپشنز پر غور ہو گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر کے دورۂ لاہور کو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعاون کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 8 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 7 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement