اسلام آبادخود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہو گئی، درجنوں زیرِ علاج
دھماکے کے بعد پمز میں مجموعی طور پر 149 زخمیوں کو لایا گیا، جبکہ 28 افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں،ترجمان


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کالاں کی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہو گئی جبکہ 48 کے قریب افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس حوالے سےترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد پمز میں مجموعی طور پر 149 زخمیوں کو لایا گیا، جبکہ 28 افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں۔
ترجمان نےمزید بتایاکہ زخمیوں میں سے پانچ افراد کو ابتدائی طبی معائنہ اور ضروری علاج کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج تاحال جاری ہے۔
دوسری جانب پولی کلینک اسپتال میں بھی دھماکے کے متاثرین کو لایا گیا،ترجمان پولی کلینک کے مطابق ترلائی دھماکے کے بعد 19 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے نو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
اس حوالے سےاسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 14 زخمی پولی کلینک میں زیر علاج ہیں اور صرف ایک مریض کو صحت بہتر ہونے پر ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی ادارے حملے میں ملوث نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔
بعدا زاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے چار سہولت کاروں کو پشاور اور نوشہرہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، جو کہ افغان شہری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے کی منصوبہ بندی داعش نے افغانستان میں کی تھی اور اس وقت کم از کم 21 دہشت گرد تنظیمیں افغان سرزمین سے سرگرم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران ایک پولیس افسر اے ایس آئی نے جامِ شہادت نوش کیا، جس پر انہوں نے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 5 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 11 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل





