ازبک صدر شوکت مرزائیوف کا جی آئی ڈی ایس کا دورہ، دفاعی و صنعتی تعاون کووسعت دینے کا مشترکہ عزم
دورے کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دفاع، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا،ترجمان

.webp&w=3840&q=75)
راولپنڈی:پاکستان کے دورہ پر آئے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے سینئر وزراء کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) کا سرکاری دورہ کیا،جہاں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ازبکستان کے صدر اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور دورے کے دوران ان کی میزبانی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے موقع پر ازبکستان کے صدر کو جی آئی ڈی ایس کے متنوع دفاعی و صنعتی پورٹ فولیو سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں جدید دفاعی حل، صنعتی صلاحیتیں اور تکنیکی اختراعات شامل تھیں۔
ترجمان کے مطابق وفد نے جی آئی ڈی ایس کی مختلف اہم تنصیبات کا دورہ کیا اور پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ دفاعی مصنوعات کا مشاہدہ کیا، جو دفاعی پیداوار اور صنعتی ترقی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کی عکاسی کرتی ہیں۔
اس دورے کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دفاع، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ دونوں فریقین نے شراکت داری، علم کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ازبکستان کے صدر کا جی آئی ڈی ایس کا یہ دورہ پاکستان اور جمہوریہ ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

