جزیرہ بہاماس سے گوئٹے مالا سٹی کیلئے اُڑان بھرنے والا بین الاقوامی کارگو کمپنی کا بوئنگ طیارہ رن وے سے پھسل کر تباہ ہوگیا۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر کر دور جا گرا اور تقریبا دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔
تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، فائر فائٹر سروس کے مطابق طیارے میں سوار عملے کے دو کریو ممبربالکل محفوظ ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق جزیرہ بہاماس کے سان بوزے ایئرپورٹ سے غیرملکی کارگو کمپنی کے حامل بوئنگ 757 طیارے نے گوئٹے مالا سٹی کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح 09:34 بجے اڑان بھری۔
روانگی کے آٹھ منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس پر کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو واپس سان ہوزے ایئرپورٹ پر ہی لینڈ کرنے کی ہدایت کی۔ لینڈنگ کی تیاری کے دوران طیارہ ایئر پورٹ کے مغرب میں 20 منٹ تک فضا میں چکر کاٹتا رہا۔
اس دوران طیارے سے دھواں نکلنا شروع ہوا ، تاہم ایئرپورٹ کے ہنگامی امداد اور فائر بریگیڈ کے عملے نے مسلسل کولنگ کرنے کا عمل جاری رکھا جبکہ طیارے کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
واضح رہے کہ اسی کارگو کمپنی کا طیارہ چند ماہ قبل لاہور ایئر پورٹ کے رن وے پر ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے حادثے سے دوچار ہوا تھا۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 8 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 6 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل






