اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کریں گے ۔


وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پارلیمنٹ کی حاکمیت کا تصور ختم ہوگیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی کے سامنے عدم اعتماد کی شہادتیں رکھی جائیں گی، اگرعوام نے اپنی آزادی کی حفاظت نہ کی تو پاکستان دوبارہ غلامی میں چلا جائے گا، امپورٹڈ، سلیکٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی جائے گی، ہم محکوم بن جائیں گے، یہ عدم اعتماد بین الاقوامی سازش کے تحت لائی گئی، رجیم چینج کی دھمکی موجود ہے یا نہیں، تحقیقات کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے سے پارلیمنٹ کی بالادستی خطرے میں پڑگئی، عدالتی فیصلے پر ہم سپریم کورٹ میں نظر ثانی کے لئے جائیں گے، ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں ۔ کابینہ نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، سپریم کورٹ کے پاس دستاویز نہیں پھر کیسے پتا لگا اسپیکر نے ذہن کا غلط استعمال کیا، عمران خان وزیراعظم ہیں اور رہیں گے، ہم کہیں نہیں جارہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اجلاس بھی خود ہی طلب کیا، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اگررولنگ صحیح یا غلط تو پھرمواد کو دیکھنا چاہیے تھا، ہماری قانونی ٹیم ریویو اور دیگرآپشن کو بھی دیکھ رہی ہے، سپریم کورٹ نے کہا منحرف اراکین ووٹ ڈال سکتے ہیں، منحرف اراکین کے ووٹ ڈالنے والا تو کیس ہی نہیں تھا، پارلیمنٹ کی اب سپرمیسی نہیں رہی، پارلیمنٹ کی سپرمیسی سپریم کورٹ کی طرف شفٹ ہوگئی ہے، یہ ایک ایسا معاملہ ہے سپریم کورٹ کو نظرثانی کرنی چاہیے۔

بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی
- 3 hours ago

شدید سیلابی صورتحال، پنجاب حکومت نے پاک فوج سے مدد مانگ لی
- 4 hours ago

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کافٹبال پلیئر ٹریوس کیلسی سے منگنی کا اعلان
- 3 hours ago

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا
- 3 hours ago

گوگل نے پاکستان میں اپنا جدید ترین AI موڈ سرچ فیچر لانچ کر دیا
- 31 minutes ago

امریکا کا بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی
- 3 hours ago

موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ،تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک
- 3 hours ago

انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا
- 15 hours ago

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کیلئے اربوں ڈالر کے عالمی فنڈز منظور
- an hour ago

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی،شہبازشریف
- 15 hours ago

فیلڈ مارشل کا ایرانی آرمی چیف سے رابطہ، سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمےکا عزم
- 15 hours ago