Advertisement
پاکستان

پیکا آرڈیننس غیر قانونی قرار،اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد:چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مختصر فیصلہ جاری کیاجس میں پیکا آرڈیننس کوکالعدم قرار دیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 8th 2022, 11:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیکا آرڈیننس غیر قانونی قرار،اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا آرڈیننس کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 ہتک عزت کی حد تک خلاف آئین قرار دیا ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پیکا ایکٹ میں ہتک عزت کے تحت سزا بھی خلاف آئین قرار دے دی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متاثر افراد متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیکا قانون میں ترامیم آئین کے آرٹیکل نو،چودہ، انیس اے کے خلاف ہیں۔

عدالت امید کرتی ہے کہ وفاقی حکومت تک عزت آرڈیننس 2022ء پر نظرثانی کرے گی۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کریں۔

سیکرٹری داخلہ کو فیصلے کی مصدقہ کاپی ملنے کے بعد 13 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اختیارات کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال ہوا جس نتیجے میں شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں۔

Advertisement
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 16 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 19 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 19 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement