اسلام آباد:لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے عالمی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی ہے۔

-%D8%B7%D8%A7%D8%B1%D9%82-%D8%AE%D8%A7%D9%86.jpg&w=3840&q=75)
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کمشین کی سربراہی کرنے سے معذرت کی ہے۔
حکومت پاکستان نے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے میرا نام تجویز کیا ہے،
— Lt.Gen R Tariq Khan (@Pakistan_Tariq3) April 8, 2022
میں لیٹر گیٹ تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے عالمی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا جس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان ہوں گے، یہ کمیشن خود اپنی تحقیقاتی ٹیمیں بناسکے گا، کمیشن معاملے کے پیچھے چھپے کرداروں کو قوم کے سامنے لائے گا اور تحقیقات کرے گا کہ حکومت گرانے کے لیے سازش کہاں سے شروع ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم ہیں اور رہیں گے، وفاقی کابینہ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا، ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی، وزیراعظم کے خلاف یہ عمومی تحریک عدم اعتماد نہیں ہے، اگر ہوتی تو ہم اسے خوش آمدید کہتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ تحریک عدم اعتماد بین الاقوامی سازش کے تحت لائی گئی، کل سازش سے متعلق اصل ریکارڈ ارکان اسمبلی کے سامنے رکھا جائے گا، مخصوص لوگ ہیں جنہیں معلوم تھا یہ سازش کہاں بنی، دیکھا جائے گا مقامی ہینڈلز کون تھے، غیر ملکی سفارت خانے سے آٹھ سے زائد منحرف ارکان اسمبلی کو اپروچ کیا گیا، ان ملاقاتوں کا ریکارڈ انٹیلی جنس ایجنسیز کے پاس موجود ہے، کمیشن ان سب باتوں کا جائزہ لے گا۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے خود ہی اجلاس طلب کیا اور حیرت انگیز فیصلہ کیا کہ منحرف اراکین ووٹ ڈال سکتے ہیں جب کہ منحرف اراکین کا کیس تو سپریم کورٹ کے پاس تھا ہی نہیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، ہم فیصلے پر نظرثانی کے لیے عدالت جائیں گے، پارلیمنٹ کی بالادستی اب نہیں رہی، اب پارلیمان کی حاکمیت سپریم کورٹ کو منتقل ہوگئی ہے۔

سیالکوٹ:دریائے چناب کے سیلابی ریلےمیں ایک ہی خاندان کے 5 لوگ سمیت 7افراد بہہ گئے
- 4 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات طے
- 4 گھنٹے قبل

ڈسکہ میں پاک فوج کا بروقت ریلیف اور ریسکیو آپریشن، سکھ برادری کا فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر
- 5 گھنٹے قبل

صدرمملکت کا سیلاب اور بارشوں سے تباہی پر افسوس،متاثرین سے اظہاریکجہتی، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین
- 5 گھنٹے قبل

امریکی شہر منی ایپلس کے اسکول میں فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
- 8 گھنٹے قبل

ہماری دعائیں اور ہمدردیاں تمام متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں جواس قدرتی آفت کا سامنا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
شدیدسیلابی صورتحال پر مریم نوازکی زیر صدرات ویڈیو کانفرنس ،نقصانات کی تفصیل طلب کرلی
- 4 گھنٹے قبل

سربراہ پاک فضائیہ سے ایتھوپیا کے ائیر کمانڈر کی ملاقات، عسکری تعاون کے فروغ کا عزم
- 4 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کےباعث پنجاب میں ٹرینیں منسوخ ،متعدد کے شیڈول تبدیل
- 6 گھنٹے قبل

لاہور:مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے راوی پل پر پہنچ گئیں
- 5 گھنٹے قبل