اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ میں امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کروں گا، قوم میں نکلوں گا۔انہوں نے کہا وہ امپورٹد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا عوام ہی مجھے لے کر آئی ہے، عوام میں ہی مجھے جانا ہے۔انہوں نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو اتوار کے روز عشاء کے بعد پر امن احتجاج کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو سب سے بڑا خوف ای وی ایم مشین کا ہے، یہ دھاندلی کی خاطر ای وی ایم مشین واپس کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن میچ فکس کر کے میدان میں جانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا اپوزیشن حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے نیب کو ختم کرنا چاہ رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والوں کی پارلیمنٹ کا کہا بنے گا۔ پہلے بھی ان کو این آر او دیا گیا، اب یہ این آر او ٹو ہوگا۔
وزیر اعظم نے اپوزیشن سے کہا کہ انتخابات کے لیے میدان میں آئیں اور مقابلہ کریں۔انہوں نے دو ٹوک کہا کہ میں کسی صورت یہ تسلیم نہیں کروں گا کہ پاکستان کے اوپر امپورٹڈ گورنمنٹ لا کر بٹھا دی جائے۔
قوم سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ پارٹی شروع کی تو 3 اصولوں پر چلا ہوں، خود داری اور انصاف پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عدلیہ کی عزت کرتا ہوں، ایک ہی دفعہ آزاد عدلیہ کی تحریک کے دوران جیل گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ مہذب معاشرے میں عدلیہ گارڈین ہوتی ہے، ڈپٹی اسپیکر نے جو اسمبلی ملتوی کی اس کی وجہ کیا ہوئی؟ میں چاہتا تھا کہ سپریم کورٹ کم از کم اس مراسلے کو دیکھ تولیتی، سپریم کورٹ دیکھتی کہ کیا ہم سچ بول رہے ہیں کہ نہیں؟ جو ہم کہہ رہے ہیں کہ جو رجیم چینج کی سازش ہے دیکھ تو لیتے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ 63 اے کھلے عام ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے بچے بچے کو پتہ ہے، عدالیہ سے امید تھی کہ اس معاملے پر سو موٹو ایکشن لے، یہ مذاق بن گیا ہے ملک کی جمہوریت کا، پنجاب میں لوگ بند ہیں، یہ کوئی جمہوریت نہیں ہے، یہ سب سے تکلیف دہ ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کیا، بہت مایوس ہوں، انصاف کے ادارے اور عوام یہ تماشا دیکھ رہے ہیں، کبھی ایسی چیز مغربی جمہوریت میں نہیں دیکھی، قوم کو بھی کہتا ہوں کہ باہر سے سازش ہو رہی ہے، یہ آپ نے اپنے بچوں کا مستقبل بچانا ہے، آپ نہیں کھڑے ہوں گے تو کسی نے آپ کو نہیں بچانا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ جو مراسلہ ہے، یہ سائفر ہوتا ہے، یہ میسج ٹاپ سیکرٹ ہوتا اس لیے میڈیا کو نہیں دیتا، سائفر میسج کو عوام کو نہیں دےسکتا ورنہ دوسرےملکوں کو کوڈ پتا لگ جائے گا، ہمارے سفیر کی امریکی آفیشل کی ملاقات ہوئی، اس نے کہا کہ عمران خان کو روس نہیں جانا چاہیے تھا، سفیر نے بہت کوشش کی بتانے کی لیکن اس نے کہا کہ نہیں یہ عمران نے فیصلہ کیا۔

وزیراعظم کی چین کے صدر سے ملاقات، شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی
- 27 منٹ قبل

26 نومبر احتجاج کیس: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ نے کے بعد ہریکے اور فیروز پور پر اونچے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
- 4 گھنٹے قبل

نوبیاہتی دلہن پر جنسی تشدد اور ہلاکت کا معاملہ،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مستردکر دی
- 18 منٹ قبل

سوڈان:مارا کے پہاڑوں میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہزار افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

سی پیک فیز ٹو سے پاکستان اور چین کا تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا، احسن اقبال
- 37 منٹ قبل

مشہور میکسیکن ٹک ٹاک انفلوئنسرشوہر اور 2 بچوں سمیت قتل
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں ابھی بھی طغیانی کی صورتِ حال برقرار ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
- ایک گھنٹہ قبل