Advertisement
پاکستان

رواں سال 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے

ریاض : عالمی وبا کورونا  کے باعث 2 سال تک محدود حج کے بعد اس سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھانےکا اعلان کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اپریل 9 2022، 2:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
رواں سال 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج 65 سال سے کم عمر عازمین کے لیے ہوگا اور دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج ادا کرسکیں گے۔

غیر ملکی عازمین کو روانگی سے72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ جمع کرانا ہوگی ،  سعودی وزارت حج کے مطابق عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ برس کورونا کے بڑھتے ہوئے  کیسز کے پیشِ نظر مجموعی طور پر 60 ہزار سعودی عرب کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Advertisement