لاہور: موٹر وے خاتون زیادتی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے قریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر موٹروے خاتون زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت میں ملزموں کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت بیانات قلمبند ہوئے،پراسکیوشن کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔عدالت نے 20 مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔
انسداد ہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں کیس کی سماعت کی، ملزم عابد ملہی اور شفقت علی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم شفقت اور عابد ملہی کی طرف سے قاسم ارائیں ایڈووکیٹ اور شیر گل قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جبکہ پراسکیوشن کی طرف سے حافظ اصغر عبدالجبار اور وقار بھٹی ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل پیش ہوئے ۔
مقدمہ کے تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ کے بیان پر ملزم شفقت کی طرف سے قاسم ارائیں ایڈووکیٹ نے جرح کی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم شفقت علی جائے وقوعہ پر موجود تھا۔
قاسم ارائیں ایڈووکیٹ نے کہا کہ سی ڈی آر کے مطابق ملزم شفقت کی موجودگی ظاہر نہیں ہوئی، ملزم شفقت علی عرف بگا کی شناخت پریڈ گرفتاری کے 22 دن بعد کروائی گئی، ملزم شفقت کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان ایک ماہ اور 18 دن کی تاخیر سے کروایا گیا،ملزم شفقت علی سے دباؤ کے تحت اقبال جرم کروایا گیا۔
خیال رہے کہ پولیس نے مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا ،پولیس کےمطابق ملزم اپنی بیوی سے فون پر بات چیت کے بعد اس سے ملنے فیصل آباد پہنچا تو دھر لیا گیا تھا۔اس سےقبل پولیس اورقانون نافذ کر نے والے دیگر اداروں نے قصور ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب اورملزم عابد کے آبائی علاقے فورٹ عباس میں بھی چھاپے مارے لیکن وہ ہاتھ نہ آیا تھا۔
یاد رہے کہ تھانہ گجرپورہ کی حددو سیالکوٹ موٹروے بائی پاس پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ گزشتہ سال 9ستمبر کو پیش آیاتھا۔متاثرہ خاتون لاہورسےاپنے بچوں کےہمراہ گاڑی پر گوجرانوالہ جا رہی تھی کہ پٹرول ختم ہوگیا۔ خاتون نے مدد کیلئے موٹر وے اور مقامی پولیس کو فون کیا، اسی دوران ملزمان عابد ملہی اور شفقت وہاں پہنچے، گاڑی کےشیشے توڑ کر خاتون کو باہر نکالا اور گن پوائنٹ پر بچوں کے سامنے اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ کافی دیر بعد ڈولفن فورس کے اہلکاروں نےمتاثرہ خاتون کو ریسکیو کیا۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 19 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 19 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 13 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 14 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل





