پاکستان میں وبا پھرزور پکڑنے لگی ، مزید 40 اموات ، 3ہزار سے زائدکیسز رپورٹ
اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کا آغاز ، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40مزید مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 449کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا کیسزاور اموات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید40 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار757ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 792ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 19 ہزار 259 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 93 ہزار 54ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار919 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 503ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار473 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 77 ہزار 972ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2196افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار290کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 202 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد50 ہزار 096جبکہ اموات کی تعداد 536 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 967افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار377 ہوچکی ہے جبکہ 328 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 813 افراد کوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک5لاکھ78ہزار314مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ہزار 845 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 4 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 12 minutes ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 21 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago





