اسلام آباد : ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے اور نئے ائیر چیف کو سلامی دی۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے بھی پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ مجاہد انور خان کو سلامی دی جس کے بعد مجاہد انور نے پاک فضائیہ کی کمان نئے سربراہ ظہیر احمد بابر کو سونپی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ہے ، اس کے ہرسپاہی کوپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 40سال پاک فضائیہ میں خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ہرچیلنج کے مقابلے کےلیے تیار ہے ، ہم ہرقیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے۔ میری دعائیں ہمیشہ پاک فضائیہ کے ساتھ ہیں۔
مجاہد انور خان نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ظہیر احمد بابر 16 اپریل 1965 کوگجرات میں پیدا ہوئے۔ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ظہیر احمد بابر نے فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی قیادت کی۔ پاک فضائیہ میں خدمات پر ظہیر احمد بابر کو تمغہ امتیاز، ستارہ امتیازاور ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 3 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 4 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 6 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago





