الاسکا : جو بائیڈن انتظامیہ اور چین کے درمیان پہلی مرتبہ اعلیٰ سطحی مذاکرات ہو رہے ہیں جس دونوں ممالک کے اعلی ٰ حکام کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادار ےکے مطابق الاسکا میں ہونے والے ان مذاکرات میں چینی حکام نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ دیگر ممالک کو ’چین پر حملہ کرنے کے لیے‘ اُکسا رہا ہے جبکہ امریکہ نے اس کے جواب میں کہا کہ چین ’دکھاوے کے لیے ذہن بنا کر‘ آیا تھا۔ امریکی عہدیداروں نے چین کو اہم امور پر توجہ نہ دینے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ دونوں سپرپاورز کے درمیان تعلقات کئی برس کی کشیدہ ترین سطح پر ہیں۔
اس سخت تناؤ بھرے ماحول میں ہونے والے ان مذاکرات میں امریکہ کی جانب سے وزیرِ خارجہ اینٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان شریک تھے جبکہ چین کی نمائندگی وہاں کے سب سے سینیئر خارجہ پالیسی اہلکار یینگ جیچی اور وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کی۔ اجلاس میں لنکن نے سخت ابتدائی بیان میں کہا کہ امریکہ چین سے سنکیانگ، ہانگ کانگ، تائیوان میں اس کے اقدامات، امریکہ پر سائبر حملوں اور ہمارے اتحادیوں پر اقتصادی دباؤ کے حوالے سے گہرے خدشات پر بحث کرے گا۔ اُن کاکہنا تھا کہ ’ان میں سے ہر ایک اقدام عالمی استحکام برقرار رکھنے والے ضابطہ نظام کے لیے خطرہ ہے۔‘
اس کے جواب میں چینی عہدیداروں نے واشنگٹن پر دوسرے ممالک کو دبانے کے لیے اپنی مالیاتی برتری اور فوجی طاقت کے استعمال کا الزام عائد کیا۔ مسٹر یینگ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہے اور سیاہ فام امریکیوں کو ’ذبح‘ کیا جا رہا ہے۔
چین ٹرمپ کے دورحکومت میں دو طرفہ تعلقات میں شدید ترین خرابی کے بعد اب تعلقات میں بحالی کی خواہش رکھتا ہے ۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 7 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 3 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 29 minutes ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 15 minutes ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago






