اسلام آباد: نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالتوں نے 103ملزمان کے خلاف مقدمات ختم کر دیے۔


ترمیمی آرڈیننس سے نیب راولپنڈی کے 25 ارب روپے مالیت کے ریفرنس ختم، 103 ملزمان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالتوں نے مقدمات ختم کر دیے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ حکومت کے آرڈیننس سے ای او بی آئی اسکینڈل، توقیر صادق تعیناتی کیس نیب کو واپس ہو گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق سیکرٹری پانی شاہد رفیق بھی بچ نکلے، سید پور ویلج کی اراضی ہتھیانے کے ملزم حیات مندوخیل کے خلاف بھی کیس خارج۔
ادویات کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کے ملزم سابق سیکرٹری قانون ارشد فاروق بھی بری ہو گئے ہیں۔ ارشد فاروق فہیم پر ادویات بنانے والی کمپنیوں کونوازنے کا الزام تھا۔
پی ٹی اے کے ساتھ 21 ارب غبن کیس میں ٹیلی کام کمپنی کے افسران جاوید فیروز، شاہد فیروز بھی بری ہو گئے جبکہ بینک کرپشن کیس میں حیات اللہ بنگش کیخلاف کیس ترمیمی آرڈیننس کے تحت ختم ہو گئے ہیں۔
ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ڈاکٹر فرزانہ، سردار کیناف اور سید اشفاق حسین شاہ بھی بری، جعلی این او سی سے سرکاری رقوم نکلوانے کے 5 ملزم دائرہ اختیار ختم ہونےپر بری۔
علاوہ ازیں لیاقت قائم خانی اور آصف زرداری ترمیمی آرڈیننس کے تحت ایک، ایک کیس میں ضمانت لے چکے۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 8 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 8 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 8 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 گھنٹے قبل



