مظفر آباد : آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا جس میں 14ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے،اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے قانون ساز اسمبلی ہال مظفر آباد میں ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف نے سردار تنویر الیاس کو وزراتِ عظمیٰ کیلئے نامزد کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق وزارت عظمیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف 32 اراکین کے ساتھ ایوان میں سرفہرست ہے، اپوزیشن کے بائیکاٹ پر سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے ۔ تحریک انصاف کو مسلم کانفرنس کی بھی حمایت حاصل ہے، 27ارکان کی سادہ اکثریت سے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عبدالقیوم نیازی اپنی ہی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آنے پر وزارت عظمی ٰ کے عہدے سے مستعفی ہوگئےتھے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیرمیں 1985 سے پارلیمانی نظام چل رہا ہے۔

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 44 منٹ قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 7 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 6 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 3 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 5 گھنٹے قبل












