اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ملاقات کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چلاس میں عالمی معیار کی سہولتوں سے آراستہ اسپتال کی منظوری پر وہ وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی سارا سال روانی کیلئے بابو سر ٹنل کی منظوری سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی آبادی کی آمدورفت و معاشی سرگرمیاں سارا سال بلا تعطل جاری رہیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے،4 سال کے سیاہ دورمیں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا۔
حافظ حفیظ الرحمن نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کو 2029 کی بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 4 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 4 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 40 منٹ قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 2 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 25 منٹ قبل