لاہور:سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی ہے۔


تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی ہے۔
عدالت فیصلے کے مطابق 7 مجرموں کو عمر قید جبکہ 76 مجرموں کو 2، 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں علیحدہ علیحدہ ٹرائل کیے جن میں پراسکیوشن ٹیم کی جانب سے 48 چشم دید گواہان اور ویڈیو ایوڈینس پیش کیے گئے۔
گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 3 دسمبر2021ء کو سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن شہری جو کہ مقامی فیکٹری کا منیجر تھا اس بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا تھا
مشتعل ہجوم نے لنکن شہری پر توہین مذہب کا الزام عائد کر کے اس پر بری طرح تشدد کیا اور لاش کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔
سری لنکن شہری کے سفاکانہ قتل کے بعد ملک بھر سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا جس پر حکومت نے ملوث افراد کو کڑی سزائیں دلوانے کا اعلان کیا تھا۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- an hour ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 20 hours ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- an hour ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- an hour ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago






