اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42مزید مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 876کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا کیسزاور اموات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید42 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار799ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 576 ہے ، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 23ہزار 135کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ95ہزار 087ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار944 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 796 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار478 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78 ہزار 653ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2202افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار306کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 203 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار 843جبکہ اموات کی تعداد 539 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 967 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار483 ہوچکی ہے جبکہ 330 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1446 افراد کوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک5لاکھ 79ہزار760مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں 40 ہزار 946 افرادکے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 14 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 19 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 21 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل





