لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز سے اختلافات کی خبریں شرمناک ہیں، جھوٹوں پر اللہ تعالی کی لعنت ہو، 30 سال سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوشش ہے کہ تمام جماعتیں متحد رہیں،عمران خان کی جعلی حکومت کا مستقبل کارکردگی سے جڑا ہے، نالائقی اور نااہلی نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس کاجواب عمران خان کو ہی دینا ہے، پی ڈی ایم اتنی متحد ہے کہ حکومت کو پتلی گلی سے جانے نہیں دے گی اور عوام کی مکمل نمائندگی کرے گی۔
لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ تھا کہ سینیٹ چئیرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کیا جائے گا اور سینیٹ میں اپوزیشن کا لیڈر مسلم لیگ ن سے ہو گا۔کسی کی ہار جیت کے بعد اس میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں، امید کرتی ہوں کہ اصول کے تحت اسی فیصلے پر تمام جماعتیں کھڑی رہیں گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہو گا کہ ساری اپوزیشن عوام کے مطالبے پر متحد ہو، عوام میں مزید برداشت کرنے کی سکت نہیں، حمزہ شہباز سے اختلافات کی خبریں شرمناک ہیں، جھوٹوں پر اللہ تعالی کی لعنت ہو ، 30 سال سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بے بنیاد خبر چلانے پر اللہ کا خوف کرنا چاہیے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26 مارچ کو مریم نواز کو نیب میں طلب کیا گیا ہے، مریم نواز کی پیشی نے نیب کو بے نقاب کر دیا، ہمیشہ کہتے رہے کہ نیب ایک کٹھ پتلی ادارہ ہے، لگتا ہے کہ نیب کرپشن ختم کرنے نہیں بلکہ اداروں کی خدمت کرنے کے لیے بنا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26 مارچ کو مریم نواز کی پیشی پر پی ڈی ایم کے تمام کارکنان موجود ہونگے، پی ڈی ایم متحد ہے، باہمی رابطوں کے تحت معاملات حل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کہیں گے کہ وہ 9 جماعتوں کی رائے کا احترام کرے، پیپلز پارٹی کے دلائل پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 21 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 21 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 16 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 18 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 15 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago





