Advertisement

چین : عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی  

بیجنگ : چین کے مرکزی شہر چانگشا میں چھ روز پہلے منہدم ہونے  والی عمارت  کے ملبے تلے دب کر اب تک    53افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 6th 2022, 2:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین :  عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی  

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ریاستی نشریاتی ادارے نے کئی دنوں کی امدادی کوششوں کے بعد آج چھ منزلہ عمارت منہدم ہونے سے ہونے والی ہلاکتوں کی اطلاع دی ۔  

 امدادی کارکنوں نے صوبہ ہنان میں 29 اپریل کو منہدم ہونے والی  عمارت   سے 10 زندہ بچ جانے والوں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔

عمارت میں ایک ہوٹل ، درجنوں دکانیں اور گیسٹ ہاؤسز موجود تھےاور  عمارت کے ملبے میں درجنوں افراد دب گئے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات ہو رہی ہیں اور اس دوران کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔کمزور حفاظتی اور تعمیراتی معیارات اور مقامی حکام میں بدعنوانی چین میں کئی عمارتیں گرنے کا سبب بنی ہے۔

چانگشا میں امدادی کارکنوں نے زندگی کی علامات کا پتہ لگانے کے لیے روایتی طریقے استعمال کیے ، جن میں زور زور سے آوازیں دینا، دستک دینا، سونگھنے والے کتوں اور اس کے علاوہ ڈرونز کا استعمال بھی شامل ہے ۔ جن لوگوں کو ملبے کے نیچے جمعرات کو علی الصبح زندہ نکالا گیا وہ تقریباً 132 گھنٹے سے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے تھے ۔ 

چینی صدر شی جن پنگ نے امداد کی ہر ممکن کوشش اور عمارت گرنے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 12 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 11 hours ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 16 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 16 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 16 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 15 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 16 hours ago
Advertisement