Advertisement
پاکستان

عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی

اسلام آباد:  سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی  عمران خان نے سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 6th 2022, 2:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا  کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آ کر فائدہ اٹھانا تھا ۔ ان کا کہنا تھا  کہ علیم خان نے راوی پر 300ایکڑ زمین خریدی اور اسے لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان توقع کرتےتھے کہ پاورمیں آکرسارےغلط کام جائزکرادوں۔ وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ علیم خان کےنیب میں بھی کیسزتھےاورپنڈوراپیپرزمیں بھی نام آگیاتھا۔ 

جہانگیر ترین سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا مسئلہ چینی بحران تھا جس پر کمیشن بھی بنایا، جہانگیر ترین ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے جو ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں ، شوگر مافیا پر انکوائری بٹھائی تو جہانگیر ترین سے اختلافات ہو گئے ۔ اگران دونوں افرادکامیرےوالانظریہ ہوتا توآج میرے ساتھ ہوتے۔ 

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے بیٹھے ہیں، ہمارے اداروں میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ان کا ساتھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے ہم کوئی قانون سازی نہیں کر سکتے تھے، پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا۔

امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے ، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے۔   امریکاافغانستان میں حملوں کیلئےپاکستان سےاڈےمانگ رہاہے، امریکا میں سابق صدرٹرمپ کے ساتھ بہت دوستی تھی۔ 

ان کاکہنا تھا کہ آزادخارجہ پالیسی کامطلب امریکاکی دشمنی نہیں، امریکاسےدوستی چاہتےہیں لیکن  لوگوں کےمفادپرسمجھوتہ نہیں کروں گا۔ 

موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ اس وقت ضمانت پر ہیں، شہباز شریف کا 16 ارب روپے کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، شریف خاندان یا ضمانت پر ہے یا سزا یافتہ ہے، ان کو قوم پر مسلط کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی عدلیہ کے ادارے میں مداخلت نہیں کی لیکن 20، 25 کروڑ روپے لے کر جنھوں نے حکومت گرائی،  ان ضمیر فروشوں کیخلاف عدالتیں رات کو نہیں کھلیں ، ان ضمیر فروشوں کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ پاکستان میں میرجعفراورمیرصادق سازش کےسہولت کاربنے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب جس کو ٹکٹ دوں گا اس سے کاروبار نہ کرنے کا حلف لوں گا۔ 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے کہا کہ پاکستان کےعوام اب جاگ چکےہیں ، پاکستان کےعوام نےسوشل میڈیاپراپنی آوازکوبلندکیا، پہلی بار دیکھا پوری قوم متحد ہوکر غصے کااظہار کررہی ہے۔ 

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 14 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 9 گھنٹے قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 15 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 10 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 14 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 15 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement