لاہور : پاکستان تحریک انصاف آج میانوالی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے حلقہ انتخاب میانوالی میں آج جمعہ کو شام پانچ بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
میانوالی جلسہ عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ہو گا، جلسہ جنرل بس سٹینڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔ جلسے میں عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کی دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جلسے کیلئے کینٹینر لگا کر 30 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیاجارہا ہے ، 24 کینٹینر لگا کر بنایا گیا اسٹیج 60 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا ہے جبکہ اسٹیج پر 200 کرسیاں لگائی جائیں گی۔
پی ٹی آئی انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ میں 60 ہزار کرسیاں لگائی جارہی ہیں جبکہ لاری اڈہ کے سامنے گرائونڈ میں 2 لاکھ افراد کے جمع ہونے کی گنجائش ہے۔
سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری پہلے ہی میانوالی پہنچ چکے ہیں ۔ جلسے میں شرکت کے لیے مختلف علاقوں سے ریلیاں پہنچیں گی ۔ چیئرمین شمس و قمر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمّد قاسم سیالوی بھی آج میانوالی پہنچیں گے ، قاسم سیالوی ہزاروں مریدین کے ہمراہ عمران خان کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب ن لیگ بھی عوامی رابطہ مہم کیلئے تیار ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جلسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، شہباز شریف، حمزہ شہباز ، مریم نواز اور دیگر رہنما خطاب کریں گے، آغاز 7 مئی کو بشام میں سیاسی پاور شو سے ہوگا، شانگلہ، صوابی، اٹک، گجرات اور اوکاڑہ میں بھی اجتماعات ہونگے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 16 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 11 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 12 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 15 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 16 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 16 hours ago







