لاہور : تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

جی این این کے مطابق پولیس نے موٹر وے ایم ٹو پر رہنما پی ٹی آئی شہباز گِل کی گاڑی سے ٹکرانے والی دوسری گاڑی کا پتہ لگا کر ڈرائیور اور مالک کو گرفتار کرنے کے بعد ان کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
پولیس کے مطابق شہباز گِل کی گاڑی سے ٹکرانے والی دوسری گاڑی مرید کے کہ رہائشی طاہر نذیر کی ہے، حادثے کا شکار کار اور ڈرائیور وجاہت علی کو تھانہ مریدکے لایا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مالک کے بیان کے مطابق طاہر نذیر نے کار وجاہت علی نامی شخص کو کرائے پر دی تھی جو اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔
حادثے کے وقت گاڑی وجاہت علی چلا رہا تھا، اپنے بیان میں ڈرائیور نے بتایا کہ حادثے کی جگہ رکا تھا، تاہم شہباز گِل کو گاڑی سے نکلتے دیکھا تو ڈر کر بھاگ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور وجاہت سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ کے شواہد اور وجاہت علی سے تفتیش کے مطابق یہ ایک عام کار حادثہ ہے ، جو ڈرائیور وجاہت علی کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔وجاہت علی کو مزید تفتیش کیلئےحافظ آباد پولیس کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 12 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 12 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 8 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 11 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 12 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 12 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 7 hours ago







