اسلام آباد: چیئر مین سینٹ کے نتائج کے خلاف پیپلز پارٹی نے درخواست تیار کرلی ،، پیپلز پارٹی درخواست کل صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے نتائج کو چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار کرلی گئی، پیپلز پارٹی درخواست کل صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرے گی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک اورنئیر بخاری پیش ہونگے۔
جی این این کے مطابق درخواست میں مسترد ووٹوں کے فیصلہ اور صادق سنجرانی کو ونر قرار دینے کی پریذائڈنگ افسر کی رولنگ کو چیلنج کیا جائے گا۔پولنگ کے روز سینیٹ ہال میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کا معاملہ بھی درخواست میں شامل کیا گیا۔12 مارچ اور اس سے تین روز پہلے کا ویڈیو ریکارڈ بھی طلب کرنے کی استدعا کی جائے گی اور تمام ویڈیو ریکارڈنگ طلب کرنے کی استدعا بھی درخواست کا حصہ ہوگی۔
گزشتہ ہفتے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومت کی جانب سے نامزد امیدوار صادق سنجرانی نے پی ڈی ایم کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو شکست دے کر کامیابی سمیٹ لی تھی، حکومت کے نامزدامیدوار صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کر کے سینیٹ چیئرمین کا تاج اپنے نام کر لیا تھا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست کا سامنہ کرنا پڑا جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے تھے۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل





