سینیٹ میں حزب اختلاف کا عہدہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہی ملنا چاہیے، راجہ پرویز اشرف
کراچی : پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ میں 21 سینٹروں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے، جمہوری روایات کے مطابق حزب اختلاف کا عہدہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہی ملنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف کا اہم بیان سامنے آگیا۔پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ سینیٹ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں خوش اسلوبی اور متفقہ طور پر جمہوری روایات کے مطابق طے ہو جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹ میں 21 سینٹروں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جمہوری روایات کے مطابق حزب اختلاف کا عہدہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہی ملنا چاہیے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے دونوں اہم پارلیمانی عہدے ن لیگ کے پاس ہیں، پارلیمان کا تیسرا اہم عہدہ یعنی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کو جانا چاہیے۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا بیان میں کہنا ہے کہ پارلیمان کا تیسرا اہم عہدہ اس پارٹی کو جس کے پاس پارلیمان میں پہلے ہی دو عہدے موجود ہیں، ملنا نامناسب ہوگا، سینیٹ میں جس طرح سے سید یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹوں کو مسترد کیا گیا تو اس کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ جمہوری اصولوں، غیرجانبداری اور انصاف کی بنیادوں پر دینا چاہیے۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 12 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 6 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 12 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago





