پاکستان میں مزید 3ہزار 669افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ،20انتقال کر گئے
اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20مزید مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں3 ہزار 669کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث حکام نے ایک مرتبہ پھر سخت پابندیوں کا انتباہ دیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید20 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار863ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 070ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 30ہزار 471کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح8.4فیصدرہی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ99ہزار 040ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار982 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 290 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار479 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد80 ہزار 037ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2215 افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار342کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 203 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 52 ہزار 086جبکہ اموات کی تعداد 545 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 972افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار704 ہوچکی ہے جبکہ336 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1686افراد کوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک5لاکھ83ہزار538مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں میں43ہزار498ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ ملک بھرمیں اب تک98لاکھ17ہزار491ٹیسٹ ہوچکےہیں۔
مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی صدر
- 21 گھنٹے قبل
صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تصاویر اور ویڈیو جاری
- ایک دن قبل

خریداروں کیلئے خوشخبری، سونا یکدم کئی ہزار روپے سستا ہو گیا،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتھک محنت، استقامت اور غیر متزلزل عزم کی وجہ سے ممکن ہوئی،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز
- 21 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ کے دوران سفری پابندیاں،ایرانی فٹبال فیڈریشن کا فیفا سے رجوع کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کردیں
- ایک گھنٹہ قبل
فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

طالبان رجیم کا کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانےکا پروپیگنڈا بے نقاب
- ایک گھنٹہ قبل

ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال
- ایک دن قبل

قیام امن میں پاکستان کا تاریخی کردار،طاہر اشرفی کا خطبہ جمہ میں عسکری و سول قیادت کو زبردست خراجِ تحسین
- 2 گھنٹے قبل




