Advertisement
پاکستان

اماراتی صدر کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 14th 2022, 1:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اماراتی صدر کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کابینہ ڈویژن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  13 سے 15 مئی تک پاکستان میں قومی سوگ منایا جائے گا۔ 

کابینہ ڈویژن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 13 سے15مئی تک پاکستان کا قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 73برس تھی۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement