علاقائی
سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ، عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنان گرفتار
نارروال : سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بلا اجازت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ کی تیاریوں پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار سمیت کئی کارکنان کوگرفتار کر لیا گیا۔

جی این این کے مطابق پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے پر پولیس کا کریک ڈاؤن ، پولیس نےجلسہ گاہ جانیوالےسارےراستےکنٹینرلگا کر بند کر دئیے ، ڈی پی اوسیالکوٹ خودآپریشن کی نگرانی کر رہےہیں۔
سیالکوٹ پولیس نےکرین کی مددسےجلسہ گاہ سےسامان ہٹادیا جلسہ گاہ سے سامان ہٹانے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے مزاحمت کی، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے ہمراہ متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔ جن میں صاحبزادہ حامدرضا،عمرڈار،علی اسجدملہی ، سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن سمیت40 سےزائدکارکن شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق عثمان ڈارکوگرفتاری کےبعدنارووال جیل منتقل کیاجارہاہے۔
اس موقع پر عثمان ڈار کاکہنا تھا کہ عمران خان آج ضرورسیالکوٹ آئیں گے، جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے،کارکن گھروں سے باہر نکلیں ۔ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔
دوسری جانب سیالکوٹ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے جلسہ گاہ میں جی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، تحریک انصاف کسی بھی اور جگہ جلسہ کرنا چاہے تو ہم وہ جگہ دینے کو تیار ہیں ۔
گزشتہ روز سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی تھی۔
دنیا
یوکرینی ڈیم پر حملہ، اقوام متحدہ نے 'سنگین نتائج' کا انتباہ دیا ہے
یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں ایک بڑے ڈیم کی تباہی کے "ہزاروں لوگوں کے لیے سنگین اور دور رس نتائج" ہوں گے۔
گزشتہ روز روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین کے علاقے میں ڈیم پر حملے کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور ان میں سے تین دیہاتوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے 22 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا کہ جنوبی یوکرین میں کاخووکا ڈیم کی تباہی کا پیمانہ آنے والے دنوں میں ہی واضح ہو جائے گا۔
منگل کو دیر گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گریفتھس نے خبردار کیا کہ جنوبی یوکرین میں ہزاروں لوگوں کو "گھروں، خوراک، محفوظ پانی اور ذریعہ معاش کے نقصان" کا سامنا ہے۔
علاقے میں سیلاب سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے، یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے۔
یوکرین کے کھیرسن علاقے میں بدھ کی صبح بڑے پیمانے پر انخلاء جاری ہے، سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں کہ وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

امریکا کی ریاست ورجینیا کے ایک ہائی اسکول کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 5 خمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہائی اسکول میں گریجویشن کی تقریب ختم ہونے کے فوری بعد حملہ آور نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے والے 19 سالہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کا ماننا ہے کہ ملزم ہلاک ہونے والے کسی ایک شخص کو جانتا تھا، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔
تجارت
ایشیائی ترقیاتی بینک کا سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کا منصوبہ
پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کے منصوبے اعلان کیا ہے۔
بینک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کی معیشتوں کے لئے اہمیت کے حامل ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے” ہیلدی اوشن ایکشن پلان” کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کے ممالک میں غذائی سلامتی، زراعت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2019 سے لے کر 2024 تک کی مدت میں سمندروں کو پاک کرنے کے لئے تقریباً 5 ارب ڈالر کی معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کوسٹل اور میرین ایکو سسٹم کے تحفظ، ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے روزگار اور پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی نے اپنے ہی گلگت اسمبلی کے اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹادیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے
-
علاقائی ایک دن پہلے
سوات میں 4.0 شدت کا زلزلہ
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 28 فیصد کمی