صحت
اومیکرون کے باعث خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ
پاکستان میں حال ہی میں اومیکرون کی نئی قسم کی پہلے کیس کی نشاندہی کے بعد خلیجی ممالک اور سعودی عرب سے آنے والے ہوائی مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی ہدایات کے بعد عرب ممالک سے آنے والے مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی) کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے محدود رینڈم اسکریننگ کا عمل آج رات بارہ بجے سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر نافذ العمل ہوگا۔
ابتدا میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے جہازوں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے(آر اے ٹی) ٹیسٹ ہوں گے۔ 250 یا اس سے زائد مسافروں کے حامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ ہوں گے۔
ٹیکنالوجی
صارفین کا ڈیٹا کمپنیز کو دینے پر ٹوئٹر کو 15 کروڑ ڈالر جرمانہ
صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ نہ کرنے پر امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ٹوئٹر کو 15 کروڑ ڈالر کا جرمانہ کردیا۔

مئی 2013 سے ستمبر 2019 تک ٹوئٹر نے صارفین کو بتایا کہ وہ ان کے فون نمبرز اور ای میل ایڈریس اکاؤنٹ سیکیورٹی کی وجہ سے جمع کررہا ہے۔
حکومت نے سوشل میڈیا کمپنی پر الزام لگایا کہ وہ صارفین کی یہ معلومات اس لیے جمع کر رہی تھی تاکہ مختلف کمپنیز آن لائن اشتہار بھیج سکیں۔
حکام نے مزید کہا کہ ٹوئٹر نے سوئٹزرلینڈ اور یورپی یونین کے ساتھ امریکی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
امریکا کا سوئٹرزلینڈ اور یورپی یونین سے معاہدہ ہے کہ کوئی بھی سوشل میڈیا یا آن لائن کمپنی صارفین کی اجازت کے بغیر ان کا ڈیٹا نہیں لے گی لیکن ٹوئٹر نے اس کی خلاف ورزی کی۔
کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت نے ٹوئٹر پر 15 کروڑ ڈالر جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ امریکا کے بین الاقوامی معاہدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
تجارت
کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے مہنگی
کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مزید مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا کو 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، فروری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 38 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے تھا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اور حالیہ اضافے کا اطلاق صرف جون کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض بحالی پروگرام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط عائد کی ہے۔
پاکستان
عوام نے عمران خان کو پہچان کر مسترد کر دیا ہے : مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے۔

عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔ 30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار لوگ بھی جمع نہ کر سکنے پر بے چارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام نے اسے پہچان کر مسترد کر دیا ہے۔انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے سے نہیں رکتا، جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگادے اُسے ڈوب مرنا چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کہاں 30 لاکھ کا دعویٰ اور کہاں 10 ہزار تماشائی! کھسیانی بلی کے پاس نوچنے کو کھمبا تو ہوتا ہے، اس شخص کے پاس تو وہ بھی نہیں ہے، ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہوگا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گاورنہ جانبداری کا تاتر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب:منحرف ارکان کی خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو گرفتار کر لیا گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
حریت رہنما یاسین ملک دہلی عدالت پہنچ گئے ، فیصلہ آج سنایا جائے گا
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا