اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے قرنطینہ سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے اہم پیغام شئیر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوجوانوں کے نام پیغام وقف کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایک حقیقی آزاد اور دولت مند شخص وہ ہے جس کی روح کی کوئی مادی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مولانا رومی کا ایک قول بھی شیئر کیا۔ وزیر اعظم کے شیئر کردہ پیغام میں رومی نے کہا ہے کہ ’کسی بھی چیز کے بدلے میں اپنی روح کا سودا نہ کریں کیونکہ یہ وہ واحد چیز کے جو آپ اس دنیا میں ساتھ لائے تھے اور اس دنیا سے واپسی پر ساتھ لے کر جائیں گے" ۔
A truly free, liberated & rich human being is one who's soul is priceless - beyond any material price. Dedicated to the youth of Pakistan. pic.twitter.com/CvAwxuQyNO
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2021
یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں، اس حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم حکومتی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھیں گے، وزیراعظم اہم اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک سے کریں گے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے تمام امور اور میٹنگز گھر سے ویڈیو کال پرکام جاری رکھیں گے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago




