لاہور : وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کورونا ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ہر شخص کو کورونا ویکسین لگوانی چاہیئے ،مصر جدہ اور دیگر مراکز سے بھی فتوے جاری کیے گئے ہیں کہ ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائزہے۔ کورونا ویکسین کا مطلب خود کو اور دوسروں کو محفوظ کرنا ہے ۔ لہذا کورونا کی احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فتویٰ کے مطابق روزے کی حالت میں بھی کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے، شریعت اسلامیہ نے خود کو تکلیف سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم دیا ہے۔ مساجد نہ تو بند کی جارہی ہے اور نہ ایسی تجاویز ہیں تاہم اگر اب بھی طبی ماہر سمجھتے ہیں تو رمضان میں نماز کے دوران فاصلہ رکھنا ضروری ہے ۔طاہر محمود اشرفی نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین خرید کر مستحق افراد کو سہولت فراہم کریں۔
حافظ طاہر اشرفی نے وزیراعظم عمران خان سمیت تمام کورونا متاثرین کے لیے صحت یابی کی بھی دعا کی۔
خیال رہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ابتدائی مرحلے میں ملک بھر میں 60 سے زائد عمر کے افراد اور ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔جبکہ چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ کی صوبوں کو فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث حکام نے ایک مرتبہ پھر سخت پابندیوں کا انتباہ دیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید20 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار863ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 070ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 30ہزار 471کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح8.4فیصدرہی ہے ۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل




