Advertisement
پاکستان

یوم پاکستان پریڈ کی تاریخ تبدیل کردی گئی

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث پاکستان ڈے کی پریڈ ری شیڈول کردی گئی۔ یوم پاکستان پریڈ نئے پروگرام کے مطابق 25 مارچ کو ہوگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 23rd 2021, 7:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خراب موسم کے باعث پاکستان ڈے  کی پریڈ ری شیڈول کردی گئی ، یوم پاکستان پر پریڈ اب  نئے پروگرام کے مطابق 25 مارچ کو ہوگی۔ آئی ایس آر کے مطابق یوم پاکستان پریڈ خراب موسم اور بارش کے باعث دو دن کیلئے موخر کی گئی ہے۔

اس سے قبل  یوم پاکستان پریڈ پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نئی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام مہمانوں کو کورونا ایس او پیز پرمکمل عمل کرنا ہو گا۔ہر انکلوژر کے داخلی گیٹ پر ہینڈ سینیٹایزر فراہم کیا جاے گا، ہر داخلی گیٹ پر ٹمپریچر چیک کیا جائےگا،شرکاء کو ماسک کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،کووڈ کے پیش نظر نشستوں میں بھی فاصلہ رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement