اسلام آباد : کوروناسےبچاؤکےلئے سخت پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ این او سی کی جانب سے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملک بھر میں ہنگامی صورت کے علاوہ نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق این او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن نافذ ہو گا ، پورے ملک میں ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پر پابندی ، آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی۔
تمام کمرشل سرگرمیاں رات 8 بجے تک بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، ہفتہ میں دو روز کاروبار مکمل طور پر بند رکھا جائے گا جبکہ کاروبار کی بندش کے دن کا فیصلہ صوبے کریں گے۔آؤٹ ڈور میں300افراد کے اجتماع کی اجازت ہوگی،تمام ثقافتی ، میوزیکل اور مذہبی اِن ڈور سرگرمیوں پر پابندی ہو گی،سینما اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔
تفریحی پارک بند ، واکنگ اور جوگنگ ٹریکس ایس او پیز کے ساتھ کھلیں گے۔سرکاری و نجی اداروں اور عدالتوں میں 50 فیصد عملے کیساتھ کام کی پالیسی برقرار رہے گی۔
شہروں کےدرمیان ٹرانسپورٹ 50فیصد سواریوں کے ساتھ مشروط ہوگی۔ ریل سروس 70 فیصد استعداد کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔انفورسمنٹ کیلئے لئے گئے اقدامات کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات پر داخلے کیلئے مخصوص انٹری پوائنٹ بنائے جائیں گے،کورونا کی خلاف ورزی پر ہونے والی سزاؤں کی تشہیر کی جائے گی،اجلاس میں کئے گئے فیصلے 11 اپریل تک نافذ العمل رہیں گے۔
فیصلوں پر نظر ثانی کیلئے این سی او سی کا اجلاس 7 اپریل کو بلایا جائے گا جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سےاجلاس 24مارچ کو ہوگا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل




