Advertisement
پاکستان

ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،3 افراد جاں بحق

ژوب:بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر ہو گئی ہے جس کی لپیٹ میں آ کر 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 19th 2022, 10:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،3 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق ژوب ڈویژن کے ضلع شیرانی میں زیتون اور چلغوزوں کے قیمتی جنگلات میں لگی آگ پر تا حال قابو نہیں پایا جا سکا، آگ کی لپیٹ میں آکر 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 3 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، 

Advertisement
Advertisement