اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر حکومت نے ہر قسم کی لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر مکمل طور پرپابندی عائد کر دی ہے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سے مہنگائی کو ختم کرنا مسلم لیگ ن کے منشور میں شامل ہے، 4 ہفتوں کی حکومت سے سوال کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر لگژری آئٹمز کی درآمد پرپابندی لگائی گئی ہے،عمران حکومت نے جس معاہدے پر دستخط کیے وہ مہنگائی کی وجہ ہیں، مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے 2015ء میں آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ تمام لگژری آئٹمز کو بین کیا جا رہا ہے، تمام وہ آئیٹمز جو لگژری آئٹمز ہیں جن کو غیر ضروری کہا جاتا ہے ان کی امپورٹ پر مکمل بین لگا دیا گیا ہے، بین کی گئی چیزوں میں فوڈ آئیٹمز، تزئین و آرائش کی تمام چیزیں اور تمام قسم کی امپورٹڈ گاڑیاں شامل ہیں۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے میک اپ، ٹشو پیپرز،جیم، جیولری، چمڑا، چاکلیٹ، جوسز، سگریٹ سمیت بڑی گاڑیوں اور موبائل فونز کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے، علاوہ ازیں امپورٹڈ کنفیکشنری، کراکری، فرنیچر، فش، فروزن فوڈ، فروٹ، ڈرائی فروٹ کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ آج ملک ایک مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے، گزشتہ حکومت کے غلط معاشی پالیسیوں کے باعث تمام لگژری آئیٹمز کی امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 15 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 13 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 16 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 19 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago






