لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت سےفوری طورپر سودی نظام کو ختم کرنے اور آئندہ بجٹ غیر سودی پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت پاکستان سیاسی عدم استحکام سے دوچار ہے،غیر یقینی کی صورت حال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر 200 کا سرخ ہندسہ کراس کرگیا ہے،ایک طرف مہنگائی ہے،دوسری طرف لوڈ شیڈنگ اور گرمی ہے،معاشی تباہی کی وجہ سودی نظام ہے۔
امیر جماعت نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے غیر سودی نظام معیشت کی بات کی،ابتدا سے لےکرآج تک سود کے خاتمے کی بات کی گئی،سود کے خلاف اعلیٰ عدالتیں فیصلے کرچکی ہیں مگر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تک جتنے بھی حکمران آئے یا تو وہ خود سود خور تھے یا سود خوروں کے نمائندے تھے،وفاقی شرعی عدالت نے ستائیس رمضان کو ربا و سود ہر شکل میں ختم کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر سودی نظام کو ختم کرے،آئندہ بجٹ غیر سودی پیش کیا جائے،اسٹیٹ بینک تمام بینکوں کو ایک سال میں پچاس فیصد تک اسلامی بینکاری نظام نافذ کرے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago




